پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے سلفی وہابی دہشت گردوں کو کھوکھلی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں 5 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کئے جانے جیسی کارروائیوں سے دہشت گردی کے خلاف حکومت کے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا لیکن حقیقت میں دہشت گردوں کے خلاف حکومت کا عزم بہت زیادہ کمزور ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان  کے وزیراعظم نواز شریف نے سلفی وہابی دہشت گردوں کو کھوکھلی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں 5 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کئے جانے جیسی کارروائیوں سے دہشت گردی کے خلاف حکومت کے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا لیکن حقیقت میں دہشت گردوں کے خلاف حکومت کا عزم بہت زیادہ کمزور ہے.وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے کوئٹہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 5 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی شدید مذمت اوران کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اوردلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے واقعات سے دہشت گردی کے خلاف جاری مشن نہیں رکے گا اور نہ ہی اس عزم کو کمزور کیا جا سکتا ہے،انہوں نے متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ اس گھناؤنے جرم میں ملوث مجرموں کوفوری گرفتارکیا جائے۔ ادھر پاکستانی عدالت کا کہنا ہے کہ صفورا دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث مدہشت گردوں کے خلاف پاکستانی حکومت کارروائی کرنے میں دلچسپی نہیںلے رہی ہے۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم کی کھوکھلی دھمکیوں سے دہشت گردوں کے حوصلے بہت زيادہ بلند ہوگئے ہیں کیونکہ دہشت گردوں کے اصلی حامی اور سہولتکار پاکستانی وزیر اعظم کے اردگرد بیٹھے ہوئے ہیں۔