اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر اور موجودہ نمائندے غلام علی حداد عادل نے کہا ہے کہ کوئی بھی امریکہ کے ساتھ رابطہ برقرار کرنے کی تلاش میں نہیں ہے اور نہ ہی مذاکرات کا مطلب امریکہ کے ساتھ رابطہ برقرارکرنے کا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر اور موجودہ نمائندے غلام علی حداد عادل نے کہا ہے کہ کوئی بھی امریکہ کے ساتھ رابطہ برقرار کرنے کی تلاش میں نہیں ہے اور نہ ہی مذاکرات کا مطلب امریکہ کے ساتھ رابطہ برقرارکرنے کا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ہماری ذمہ داری یہ ہے کہ ہم قومی مفادات کو تحفظ دیتے ہوئے ایٹمی مذاکرات کی حمایت کریں۔ انھوں نے جب رہبر معظم انقلاب اسلامی فرماتے ہیں کہ میں مذاکرات کے خلاف نہیں ہوں تو ہم بھی مذاکرات کی مخالفت نہیں کرسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مذاکراتی ٹیم کے کامیاب ہونے کی امید ہے۔