مہر نیوز/13 دسمبر/ 2014 ء : اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کا چہلم انتہائي مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے اس موقع پر ماتمی جلوسوں اور مجالس عزا کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کا چہلم انتہائي مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے اس موقع پر ماتمی جلوسوں اور مجالس عزا کا انعقاد کیا جارہا ہے۔شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں مجالس منعقد کی جار ہی ہیں جب کہ شہدا کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مختلف شہروں سے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ مجالس عزا میں اسیران کربلا کے مصائب کو پیش کیا جارہا ہے۔ کربلا کے میدان میں حضرت امام حسین اور ان کے بہتر ساتھیوں نے اپنی عظیم قربانی پیش کرکے دین اسلام کو حیات جاودانی عطا کی اور حضرت امام حسین (ع) کا بچایا ہوا دین آج شیعوں اور حضرت امام حسین (ع) کے چآہنے والوں کے پاس ہے۔