مہر نیوز/30 ستمبر/ 2014 ء :اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس اور روس میں دریائے کاسپیئن کے ساحلی ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی  نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس اور روس میں دریائے کاسپیئن کے ساحلی ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ایرانی صدر نے نیویارک میں کئی ممالک کے صدور اور وزراء اعظم سے دوطرفہ تعلقات اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا صدر روحانی نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شام اور عراق کے اندرونی معاملات میں امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کی مداخلت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی سرپرستی میں دہشت گردی کے ساتھ  مقابلہ ہونا چاہیے اور بعض ممالک دہشت گردی کو بہانہ بنا کر بین الاقوامی قوانین کی خلافورزی اور دوسرے ممالک کے استقلال کو نقصان پنہچا رہے ہیں۔ ایرانی صدر امریکہ کا پانچ روزہ دورہ مکمل کرکے روس پہنچے جہاں کل روس کے شہر آستارا خان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور دریائے کاسپیئن کے ساحلی ممالک کے صدور کی موجودگی میں چوتھا سربراہی اجلاس منعقد ہوا ۔ ایران کے صدر حسن روحانی نے اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہمسایہ ممالک کے باہمی تعاون پر تاکید کی اور دریائے کاسپیئن کے ساحلی  ممالک پر زوردیا کہ وہ اپنے اندرونی وسائل کو علاقائي قوموں کی ترقی ، خوشحالی اور پیشرفت کے سلسلے میں استفادہ کریں۔ ایران، روس، آذربائیجان، قزاقستان اور ترکمنستان دریائے کاسپیئن کے پانچ ساحلی ممالک ہیں اس سے قبل دریائے کاسپیئن کے ساحلی ممالک کے تین اجلاس ترکمنستان، ایران اور آذربائیجان میں منعقد ہوچکے ہیں۔