مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سلفی وہابی طالبان دہشت گردوں کے حملے میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 18 افراد جاں بحق جبکہ 12 سلفی وہابی طالبان دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق جدید اسلحہ سے لیس کم از کم 12 دہشتگرد اولڈ ٹرمینل فوکر گیٹ سے ایئرپورٹ کے اندرونی حصے میں داخل ہوئے جہاں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مزاحمت پر اے ایس ایف کے 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے جس کے بعد دہشتگردوں نے دستی بموں سے حملہ کرتے ہوئے ایئرپورٹ کے اندرونی حصے میں جانے کی کوشش کی تاہم دہشتگردوں سے نمٹنے کے لئے پولیس، رینجرز ، پاک فوج سمیت ایلیٹ فورس اور اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے دستوں نے آپریشن میں حصہ لیا اور 5 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے مقابلے کے بعد12 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں اب تک اے ایس ایف اہلکار، رینجرز ، پولیس اہلکار جبکہ نجی ایئرلائن کے ملازم سمیت 18 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ادھر خبر رساں ادارے اے ایف پی نے دعویٰ کیا ہے کہ سلفی وہابی دہشت گرد تنظيم طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کےٹرمینل ون کو کلیئرکرالیا گیا ہے، سیکیورٹی فورسزکےآپریشن میں12 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 9 جون 2014 - 11:12
مہر نیوز/ 9 جون / 2014 ء : پاکستان کے شہر کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سلفی وہابی طالبان دہشت گردوں کے حملے میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 18 افراد جاں بحق جبکہ 12 سلفی وہابی طالبان دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔