مہر نیوز/ 4 مئی / 2014 ء : ہندوستانی ریاست مہاراشٹر میں ٹرین پٹری سے اترنے کے حادثے میں 12 افراد ہلاک اور30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست مہاراشٹر میں ٹرین پٹری سے اترنے کے حادثے میں 12 افراد ہلاک اور30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ہندوستانی ذرائع کے مطابق حادثہ ضلع رائے گڑھ میں سرنگ کے باہر ہوا۔ ٹرین روہا ریلوے اسٹیشن کی طرف جارہی تھی کہ اس کا انجن اور چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے میں 12 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ 30سے زائد مسافر زخمی ہیں۔