مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے درعا علاقہ میں کئی درجن سلفی وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں ترکی اور سعودی عرب کے دہشت گرد بھی شامل ہیں۔
شامی فوج نے ایک کارروائی میں درعا میں دہشت گردوں کی ایک خفیہ پناہ گاہ کو تباہ کردیا ہے۔سانا کے مطابق حمص میں 24 دہشت گردوں نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں ۔ ادھر حلب کے مضافات میں القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد تنظیموں داعش اور النصرہ کے حامیوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے جس میں اب تک متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔