مہرخبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی شہر ممبئی میں5 منزلہ عمارت گرنے سے 3 افراد زخمی جبکہ متعدد افراد ملبے کے نیچے دب گئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق ممبئی کے علاقے ڈاک یارڈ روڈ پر واقع 5 منزلہ عمارت گرگئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق رہائشی عمارت ہونے کے باعث کئی افراد کے ملبے میں دب جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔اب تک تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 27 ستمبر 2013 - 11:54
مہر نیوز/ 27 ستمبر/2013ء: ہندوستان کے شہر ممبئی میں5 منزلہ عمارت گرنے سے 3 افراد زخمی جبکہ متعدد افراد ملبے کے نیچے دب گئے ہیں ۔