جیسے جیسے موسمِ بہار نزدیک آرہا ہے قدرت کے حسن اور رعنائیوں کے رنگ بھی تبدیل ہو رہے ہیں۔ بہار کا موسم زندگی کا پیغام لیے قدرت کی ہر چیز کو نئی امید بخشتا ہے۔ اس دوران پھول، نئی نئی کونپلیں اور شکوفے ہر انسانی آنکھ کو اپنی جانب کھینچ لیتے ہیں۔ ایران بھر میں بہار کی آمد پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

گھروں اور شہروں کو نت نئے بہاری پھولوں سے سجایا ایرانیوں کا قدیم رواج ہے۔ ایران کے مرکز میں واقع شہر خمین راتوں کو مہکنے والے گل شب بو کے لیے معروف ہے اور اس سال خمین میں اس پھول کے تقریباً 1 کروڑ 30 لاکھ گلدان تیار کیے جا رہے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha