22 اگست، 2024، 2:58 AM

کربلائے معلی " اسرائیل مردہ باد" کے نعروں سے گونج اٹھا، فضا میں فلسطینی پرچم لہرایا گیا+ ویڈیو

کربلائے معلی " اسرائیل مردہ باد" کے نعروں سے گونج اٹھا، فضا میں فلسطینی پرچم لہرایا گیا+ ویڈیو

کربلائے معلی میں اربعین کے موقع پر زائرین حسینی نے فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے غزہ کے مظلوم عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا اور غاصب صیہونی رجیم اور اس کے سرپرست امریکہ کے خلاف نعرے بھرپور لگائے۔

 لاکھوں عاشقان حسینی نے اربعین کے موقع پر حسین ابن علی ع سے حقیقی درس آزادی لیتے ہوئے کربلا کی سرزمین پر وقت کے یزید امریکہ اور اسرائیل کے خلاف پرجوش انداز میں نعرے لگا کر مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

اس وقت کربلائے معلی کی فضا "مردہ باد اسرائیل" کے نعروں سے گونج رہی ہے جب کہ فضا میں فلسطینی پرچم لہرا کر ارض مقاومت کے مظلوم عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

News ID 1926115

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • 10:23 - 2024/08/22
      0 0
      Murdabad america Murdabad israil