6 اپریل، 2017، 7:57 PM

شامی حکومت نے نہ کبھی کیمیائی ہتھیاروں سے استفادہ کیا نہ کرےگی

شامی حکومت نے نہ کبھی کیمیائی ہتھیاروں سے استفادہ کیا نہ کرےگی

شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نےکہا ہے کہ شامی حکومت نے کبھی کیمیائی ہتھیاروں سے نہ استفادہ کیا نہ کرےگی۔ سعودی عرب کے تمام اقدامات امت مسلمہ میں تفرقہ ڈالنے اور امریکی و اسرائیلی مفادات کی حمایت میں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نےکہا ہے کہ شامی حکومت نے کبھی کیمیائی ہتھیاروں سے نہ استفادہ کیا نہ کرےگی۔ سعودی عرب کے تمام اقدامات امت مسلمہ میں تفرقہ ڈالنے اور امریکی و اسرائیلی مفادات کی حمایت میں ہیں۔ شامی وزیر خارجہ نے ادلب میں کیمیائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ادلب میں کیمیائی حملہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی شامی حکومت کے خلاف سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گرد گروہوں کو ترک سرزمین سے کیمیائی ہھیار مل رہے ہیں اور شام نے اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے کیمیائی ہھتیاروں کے استعمال پر پابندی کے دارے کو پہلے ہی مطلع کررکھا ہے۔شامی وزیر خارجہ نے کہا کہ شامی حکومت نے حتی دہشت گردوں کے خلاف بھی کبھی کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال نہیں کیا۔شامی وزیر خارجہ نے ادلب میں کیمیائی حملے کو دہشت گردوں، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی کھلی سازش قرادیتے ہوئے کہا کہ ماضی کی طرح اس بار بھی شامی حکومت کے خلاف امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی سازشیں ناکام ہوجائیں گی۔

News ID 1871611

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha