مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پاکستان کے معروف قوال شہید امجد صابری کے قتل میں ملوث ایک اہم دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے بعد اس کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق اِس گروہ میں شامل ایک دہشت گرد کو گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی سے حراست میں لیا گیا۔دیگر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم اندرون سندھ روانہ کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 22 جون کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد دس نمبر فلائی اوور کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح دہشت گردوں نے امجد صابری کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
امجد صابری کا شمار پاکستان کے مایہ ناز قوالوں میں ہوتا تھا۔ وہ مشہور قوال غلام فرید صابری کے بیٹے تھے. ذرائع کے مطابق شہید امجد صابری کے قتل کے پیچھے خونخوار وہابی دہشت گردوں کا ہاتھ ہے جو پورے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کئے ہوئے ہیں اور جنھیں بعض وہابی سیاستدانوں کی مکمل پشتپناہی حاصل ہے۔
کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پاکستان کے معروف قوال شہید امجد صابری کے قتل میں ملوث ایک اہم دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے بعد اس کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
News ID 1865508
آپ کا تبصرہ