مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہامریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک اور لشکر طیبہ پاکستان اور امریکہ سمیت دنیا بھر کے لئے خطرہ ہیں اور سلفی وہابی دہشت گردوں کو صرف دہشت گرد ہی سمجھنا ہوگا۔اسلام آباد میں پاک امریکہ اسٹریٹیجک مذاکرات کے بعد امریکی وزیر خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران سرتاج عزیز نے کہا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کےساتھ ہے، مذاکرات کے دوران خطے کی صورت حال اور امن وامان پر بات ہوئی۔
ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کے دوران امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور پر امریکی حکومت اور عوام کو بہت دکھ ہوا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی تعاون جاری رہے گا، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات قابل ستائش ہیں، پاکستان نے ضرب عضب میں دہشت گردوں کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، حقانی نیٹ ورک اور لشکر طیبہ پاکستان، امریکہ سمیت دوسرے ممالک کے لئے بھی خطرہ ہیں، دہشت گردوں کو صرف دہشت گرد ہی سمجھنا ہوگا، افغانستان میں بھی دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ہیں۔
آپ کا تبصرہ