مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اور سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی بیٹی چلسی کی شادی آئندہ چند دنوں میں شمالی نیویارک میں منعقد ہوگی امریکی وزير خارجہ ہیلری کلنٹن نے اپنی بیٹی کی شادی میں امریکی صدر باراک اوبامہ کو دعوت نہیں دی جس پر امریکی صدر کو سخت صدمہ پہنچا ہے۔
باراک اوبامہ نے ABCچینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہیلری کلنٹن اور بل کلنٹن تنہا اس شادی میں شرکت کرنا چاہتے ہیں امریکی صدر نے کہا ہم بھی انھیں اپنی بیٹیوں ساشا اور مالیا کی شادی میں دعوت نہیں دیں گے۔چلسی کو ڈیموکریٹک پارٹی کي آئندہ امید کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔
آپ کا تبصرہ