مہر خبر رساں ایجنسی نے جنوبی کوریا کے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا کے پارلیمنٹ میں ایک بل پر بحث کے دوران ارکان کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی،ارکان نے ایک دوسرے پر مکوں اور لاتوں کا آزادانہ استعمال کیا۔جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں پارلیمنٹ کے اجلاس میں برسر اقتدار جماعت میڈیا سے متعلق بل پاس کروانا چاہتی تھی لیکن اپوزیشن جماعت کے ارکان بل کی منظوری رکوانے کیلئے حکومتی ارکان سے الجھ پڑے اور معاملہ ہاتھا پائی تک جا پہنچا۔کوریائی ارکان پارلیمنٹ نے ایک دوسرے پر مکوں اور لاتوں کا آزادانہ استعمال کیا اور کرسیاں پھینکنے سے بھی دریغ نہیں کیا۔سرکاری ٹی وی کے مطابق اس پارلیمانی جھڑپ میں متعدد ارکان اسمبلی زخمی بھی ہوگئے
اجراء کی تاریخ: 23 جولائی 2009 - 17:21
جنوبی کوریا کے پارلیمنٹ میں ایک بل پر بحث کے دوران ارکان کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی،ارکان نے ایک دوسرے پر مکوں اور لاتوں کا آزادانہ استعمال کیا۔