عراق کے بزرگ عالم دین اور شیعوں کے دینی مرجع آیت اللہ سیستانی نے عراقی عوام کے مختلف طبقات پر زوردیا ہے کہ وہ باہمی اتحاد و یکجہتی کو فروغ دیکر دہشت گردوں کی بزدلانہ اور مذموم سازشوں کو ناکام بنادیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے براثا سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر دفاع عبد القادر محمد جاسم العبیدی اور اس کے ہمراہ وفد نے  آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کی  اس ملاقات میں عراق کے بزرگ عالم دین اور شیعوں کے دینی مرجع آیت اللہ سیستانی نے عراقی  عوام کے مختلف طبقات پر زوردیا ہے کہ وہ باہمی اتحاد و یکجہتی  کو فروغ دیکر دہشت گردوں کی بزدلانہ  اور مذموم سازشوں کو ناکام بنادیں  آیت اللہ سیستانی نے عراقی سکیورٹی دستوں پر بھی زوردیا کہ وہ عراقی عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات عمل میں لائیں اور دہشت گردوں کو عراقی عوام کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہ دیں۔اس ملاقات میں عراقی وزیر دفاع نے بھی دہشت گردوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں دہشت گردوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا جائے گا اور دہشت گرد بزدلانہ کارروائيوں اور بے گناہ افراد کے قتل پر اتر آئے ہیں جو ان کی شکست کی واضح دلیل ہے۔