مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی عراقی صدر جلال طالبانی کی دعوت پر ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ بغداد پنچ گئے ہیں جہاں عراق کے صدر نے ان کا والہانہ استقبال کیا ہے ۔
ہاشمی رفسنجانی عراق کے تین روزہ دورے کے دوران عراق کے اعلی حکام اور قبائلی عمائدین سے ملاقات اور گفتگو کریں گے وہ عتبات عالیات کی زيارت کے لئے نجف اشرف اور کربلای معلی بھی جائیں گے۔