ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ نے ایران اور مصر کے درمیان اچھے روابط کے فروغ پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران میں فلسطین کانفرنس میں مصری پارلیمانی وفد شرکت کرےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ  ڈاکٹر علی لاریجانی نے مراکش اور مصر کے پارلیمانی سربراہوں کے ساتھ تہران میں فلسطین کانفرنس کے سلسلے میں گفتگو کی ہے  لاریجانی نے ایران اور مصر کے درمیان اچھے روابط پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران میں فلسطین کانفرنس میں مصری پارلیمانی وفد شرکت اہم ۔ لاریجانی نے غزہ کے حالیہ حوادث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین عالم اسلام کا مسئلہ ہے اور اس پر تمام اسلامی ممالک کو متفقہ طور ایسا مؤقف اختیار کرنا چاہیے جو فلسطینی عوام کے حقوق بحال کرنے کا آئینہ دار ہو۔اس گفتگو میں مراکش اور مصر کے پارلیمانی سربراہوں نے فلسطین کی حمایت کے بارے میں تہران اجلاس میں شرکت کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔