مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج ایران کے تمام بڑے ، چھوٹے شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں میں نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) کا چہلم عزت و احترام اور عقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر لوگوں نےماتمی جلوسوں ، مجالس عزا میں شرکت کرکے پیغمبر اسلام کو انے نواسے کی عظيم قربانی اور ان کے چہلم کی مناسبت سے تعزيت پیش کی سید الشہداء کے غم میں عزادار اشک افشاں اور ماتم کناں جلوسوں کی شکل میں سڑکوں پر نکل آئے قم میں لاکھوں سوگواروں نے حضرت معصومہ ےک حرم میں پہنچ کر بی بی فاطمہ معصومہ (س) کو شہداء کربلا کے چہلم کے موقع پر تعزیت پیش کی عراق و پاکستان شام ، خلیجی ممالک ، ترکی ۔ افغانستان اور دیگر اسلامی مالک میں عزت و احترام اور عقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ ادھر کربلا میں چہلم کے موقع پردس ملین سے زيادہ زائرین پہنچ چکے ہیں عراق کے مختلف شہروں سے بھی سوگوار جلوسوں کی صورت میں روضہ امام حسین علیہ السلام پر حاضری دینے کے لیے کربلا کی طرف رواں دواں ہیں۔کربلا کے گورنرنے دعویٰ کیاہے کہ خودکش حملوں کے باوجود پاکستان ، ایران ، لبنان سمیت دنیا بھر سے ایک کروڑ سے زائد عزادار کربلا پہنچ چکے ہیں ۔ عزاداروں کی سکیورٹی کے لیے چالیس ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔