غزہ میں فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی بربریت اور جارحیت کے پیش نظر ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے ایشیئن پارلیمانی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطینی مسلمانوںپر اسرائیلی بربریت اور جارحیت کے پیش نظر ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے ایشیئن پارلیمانی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

 ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر علی لاریجانی نے کہا کہ ایران ایشیائی پارلیمنٹس اسمبلی کارکن بھی ہے جبکہ دیگر ارکان میں شام اور انڈونیشیا شامل ہیں۔ علی لاریجانی نے کہا کہ اجلاس میں غزہ میں اسرائیلی جرائم کا سدباب کرنے سے متعلق مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت روکنے کیلئے عالمی برادری کو بھی متحرک کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ علی لاریجانی نے غزہ میں سینکڑوں فلسطینیوں کی شہادت اور اسرائیلی بربریت پر بعض عرب اور مسلمان ملکوں کی خاموشی پر حیرت و تعجب کا اظہار کرتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ پر حملہ کر کے سٹراٹیجک غلطی کی ہے جس کا اسے خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ انھوں نے کہا کہ عرب ممالک کو اپنے فلسطینیوں بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے انھوں نے کہا کہ ایران ہمیشہ سےفلسطینیوں کے ساتھ ہے اور رہے گا اور ہم فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔