امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے سان ڈیاگو میں امریکی فوج کا ایف اے 18جنگی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے سان ڈیاگو میں امریکی فوج کا ایف اے 18جنگی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔فوجی حکام کے مطابق طیارہ کیلیفورنیا کے قریب ایک رہائشی علاقے میں گرا۔جس سے دو افراد ہلاک ہوگئے،تاہم جہاز کاپائلٹ محفوظ رہا۔ حادثے میں دو گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے جبکہ ایک مکان کو جزوی نقصان پہنچا۔ حکام کے مطابق طیا رہ لینڈنگ کی تیاری کر رہا تھا کہ اس میں آگ بھڑک اٹھی۔جس بعد وہ گر کر تباہ ہو گیا ۔تحقیقات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔