مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق صدر احمدی نژاد صوبائی سفر کے دوسرے مرحلے میں صوبہ مشرقی آذربائیجان کے دارالحکومت تبریز پہنچ گئے ہیں۔ جہاں صوبہ کے گورنر اور امام جمعہ اور ولی فقیہ کے نمائندے نے ان کا استقبال کیا صدر احمدی نژاد تبریز کے اسٹیڈيم میں عوام کے عظیم اجتماع سے خطکب کریں گے صدر اس دورے میں پہلے مرحلے میں منظور ہونے والے امور کی پیشرفت اور تکمیل کا جائزہ بھی لیں گے اور ایک پسماندہ دیہات کا دورہ بھی کریں گے ۔