ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے رضاکار فورس کے ایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج دنیا کی تمام قومیں بسیجی فکر پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں اور بہت سی حکومتیں اور ملتیں ایران سے بسیجی فکرحاصل کرنا چاہتی ہیں

مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے امام خمینی (رہ) کے مرقد مطہر پررضاکار فورس کے ایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج دنیا کی تمام قومیں بسیجی فکر پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں اور بہت سی حکومتیں اور ملتیں ایران سے بسیجی فکرحاصل کرنا چاہتی ہیں صدر نے کہا چونکہ رضاکار فورس  عملی طور پر میدان عمل میں موجود ہے اس لئے ایران اور ایرانی عوام بہت بڑي طاقت اور قدرت کے حامل ہیں اور میں فخر سے اعلان کرتا ہوں کہ بسیج اور رضاکار فوس کی موجودگی کی بدولت ایرانی عوام شکست ناپذیر ہیں انھوں نے کہا کہ ایرانی عوام کا اقتدار اور طاقت و قوت امن و صلح اور اخوت و برادری کی خدمت میں ہے ایرانی عوام عدالت کی بنیاد پر امن و صلح کے خواہاں ہیں صدر احمدی نژاد نے اپنے دھواں دھار خطاب میں کہا کہ خداوند متعال کے فضل و کرم سے اس وقت امریکی طاقت رو بزوال ہے اور مشرق وسطی میں سامراجی طاقتوں کے ذریعہ لگایا ہوا شجر خبیثہ بھی روز بروز خشک ہورہا ہے اور اب نابودی کے قریب ہے اور اس وقت علاقے کی حکومتوں اور عوام کو امریکی مکر وفریب سےسخت ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے صدر نے امریکی حکام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ " میں تم کو نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے مجرمانہ عمل سے باز آجاؤ اور اپنے غیر انسانی رویے کو ترک کردو،  بے شرم اور قاتل اور غاصب صیہونی و اسرائیلی حکومت کی حمایت چھوڑ دو اور فلسطین ،عراق اور افغانستان کے مظلوم عوام پر اپنا تسلط ختم کردو ایرانی صدر نے اس بات پر تاکید کی ہے کہ برطانیہ اور امریکہ کو چاہیے کہ وہ اس خطے سے نکل جائیں کیونکہ غیر ملکیوں کی موجودگی سے یہاں خرابیاں جنم لے رہی ہیں، لوگ تقسیم ہورہے ہیں اور نزاعی حالات کا دور دورہ ہے انہوں نے کہا ہے کہ علاقائی حکومتوں اور ملتوں  کو امریکہ اور برطانیہ کی شیطانی سازشوں سے خبردار رہناچاہیے