لبنان پر اسرائيلي فوج نے اپنے زميني اور فضائي حملے شدت كے ساتھ جاري ركھتے ہوئے جنوبي بيروت كے علاقے ميں شديد بمباري كي ہے حزب اللہ نے صور ميں اسرائيلي چھاتہ بردار فوجيوں كے اترنے كي كارروائي ناكام بنا دي ہے جس ميں ايك اسرائيلي افسرہلاك اور 9 فوجي زخمي ہوگئے ہيں

مہر خبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ لبنان پر اسرائلي فوج نے اپنے زميني اور فضائي حملے  شدت كے ساتھ جاري ركھتے ہوئے جنوبي بيروت كے علاقے ميں شديد بمباري كي ہے حزب اللہ نے صور ميں اسرائيلي چھاتہ بردارفوجيوں كے اترنے كي كارروائي ناكام بنا دي ہے جس ميں ايك اسرائيلي افسرہلاك اور 9 زخمي ہوگئے ہيں اسرائيل كے جنگي جہازوں نے آج لبنان پر 250 بار ہوائي حملے كئے ہيں جن ميں 4000 گولے داغے ہيں لبناني ٹي وي كے مطابق ضاحيہ علاقے ميں كم سے كم 3 افراد شہيد ہوگئے ہيں اسرائيلي جہازوں نے كل رات لبنان ميں 70 اہداف پر بمباري كي ہے جس ميں متعدد افراد زخمي ہوگئے ہيں ادھر حزب اللہ كے ايك اہلكار نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ نے صور ميں اسرائيلي چھاتہ بردار فوج كي ايك كارروائي كو ناكام بناديا ہے اس كارروائي ميں ايك اسرائيلي ہلاك اور تين زخمي ہوگئے ہيں اسرائيل نے صور ميں اپنے آٹھ فوجيوں كے زخمي ہونے كي تائيد كي ہے اسرائيلي ترجمان كے مطابق زخمي فوجيوں ميں ايك افسر شامل ہے جس كي حالت نازك ہے