پارليمنٹ كے اسپيكر حداد عادل نے فلسطين كے وزير خارجہ محمود الزہارسے ملاقات اور گفتگوكي

مہرخبررساں ايجنسي نے پارليمنٹ كے شعبہ ذرائع ابلاغ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ پارليمنٹ كے اسپيكر حداد عادل نے فلسطين كے وزير خارجہ  محمود الزہارسے ملاقات اور گفتگوكي حداد عادل نے كہا كہ فلسطيني عوام پرصہيونيوں كے جرائم اور مظالم سے حماس كي محبوبيت ميں اضافہ ہوگا حداد عادل نے كل اسرائيل كے وحشيانہ حملے كي شديد مذمت كي اور كہا كہ ان تلخ اور دردناك واقعات سے حماس كي حقانيت كا بخوبي پتہ چلتا ہے كہ اسرائيلي حكومت كسي قانون اور آئين كي پابند نہيں ہے لہذا اس كے ساتھ ہر قسم كي گفتگو اور مذاكرات بے سود اورغير مفيد ہيں ايران كي پارليمنٹ كے اسپيكر حداد عادل نے فلسطيني وزير اعظم اسماعيل ہنيہ كے اس اقدام كي تعريف كي جس ميں ہنيہ نے تمام فلسطيني گروہوں كو حكومت كي تشكيل كے لئے دعوت دي حداد نے كہا كہ فلسطيني عوام باہمي اتحاد و يكجہتي كے ذريعہ اسرائيل كے تمام ناپاك منصوبوں كو ناكام بناسكتي ہے انھوں نے كہا كہ جمہوري اسلامي ايران فلسطيني عوام كي ہرممكن مدد كرنے كے لئے آمادہ ہے فلسطين كے وزير خارجہ نے اس ملاقات ميں ايران كي بے دريغ امداد پر ايراني حكومت اور عوام كا شكريہ ادا كيا اور كہا كہ ہم قدس كي آزادي تك اپني جد وجہد اورمقاومت كو جاري ركھيں گے فلسطيني وزير خارجہ نے كہا كہ فلسطيني عوام كي جگہ ايراني عوام ،حكومت اور ايران كے رہبر اعلي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي كے دل ميں ہے اور اس پر ہم شكرگذار ہيں