عراق كے نوجواں شيعہ عالم دين مقتدي صدر اردني حكام سے ملاقات اور گفتگو كرنے كے لئے امان پہنچ گئے ہيں

مہرخبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عراق كے نوجوان شيعہ عالم دين مقتدي صدراردني حكام سے ملاقات اور گفتگو كرنے كے لئے اردن كے دارالحكومت امان پہنچ گئے ہيں پروگرام كے مطابق مقتدي صدر اردن كے بادشاہ عبد اللہ دوم سے بھي ملاقات اور مذاكرات كريں گے اردن كے بادشاہي دربار كے ايك اہلكار كے مطابق يہ ملاقات اتوار كے دن ہوگي اس سے قبل مقتدي صدر سعودي عرب كے بادشاہ عبد اللہ بن عبد العزيز اور شامي حكام سے بھي ملاقات كرچكے ہيں لبناني اخبار السفير كے مطابق مقتدي صدر آئندہ جمعہ كو بيروت كا دورہ بھي كريں گے