مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، کویت کے روزنامہ "الجریدہ" نے باخبر ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ "یایر نیتن یاہو" نے اپنے والد "بنجمن نیتن یاہو" کے ساتھ شدید لڑائی کے دوران ان کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی۔
الجریدہ نے لکھا ہے کہ نیتن یاہو کے بیٹے نے اپنے والد پر حملہ کر کے انہیں زمین پر گرایا اور ان کا گلا گھوٹنے کی کوشش کی اور اس دوران سارہ نیتن یاہو بھی موجود تھیں۔ تاہم وزیر اعظم کی سیکورٹی فورسز نے مداخلت کی۔ واقعے کے بعد یائر نیتن یاہو کو چند دنوں کے اندر امریکہ جلاوطن کر دیا گیا۔
کویت کے مذکورہ اخبار نے مزید لکھا کہ نیتن یاہو پر سب سے زیادہ اثر و رسوخ ان کی اہلیہ کا ہے۔ وہ اور ان کا بیٹا اپنے انتہائی انتہا پسندانہ خیالات کی بنیاد پر حکومتی معاملات میں مداخلت کرتے ہیں۔