مہر نیوز کے مطابق، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ملک نے اپنے دشمنوں پر حملہ کرنے کے لیے دیگر ممالک کی سرزمین استعمال نہیں کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تل ابیب رجیم پر جوابی حملے ایرانی سرزمین سے ہی کئے گئے تھے۔
جنرل سلامی نے مغربی میڈیا کی جانب سے ایران پر لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے کبھی بھی دوست ممالک کی سرزمین کو دشمن پر حملہ کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہم نے شام اور لبنان سے دشمن پر ایک گولی بھی نہیں چلائی بلکہ اپنی سرزمین سے براہ راست دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔
جنرل سلامی نے وعدہ صادق 3 کے بارے میں ملک کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے سیاسی موقف سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹے، ہم دشمنوں کے علاقائی اڈوں کو تباہ کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جلد ہی، زیر زمین میزائل اور ڈرون کمپلیکس کی نقاب کشائی کی جائے گی، جس سے دشمن کو خوف ناک سرپرائز ملے گا۔