لبنان کی پارلیمنٹ میں صدارتی الیکشن کے پہلے مرحلے کی ناکامی کے بعد پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اجلاس دو گھنٹے کے لیے ملتوی کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، لبنان میں ایک سال کے بعد نئے صدر کے انتخاب کے لیے ملک کی پارلیمنٹ کا 13واں اجلاس اسپیکر "نبیح بری" کی صدارت میں منعقد ہوا، تاہم ووٹنگ کے پہلے دور میں صدر کا انتخاب عمل میں نہیں آسکا۔

لبنان میں پچھلے ڈھائی سالوں صدارت کی کرسی خالی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ آج کے ووٹنگ اجلاس میں تمام نمائندے موجود ہیں۔

لبنانی فوج کے کمانڈر جنرل جوزف عون کے پاس اس ملک کا نیا صدر منتخب ہونے کا بہترین موقع تھا لیکن وہ ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

گزشتہ روز حزب اللہ کے حمایت یافتہ امیدوار اور المردہ تحریک کے رہنما  سلیمان فرانجیہ، صدارتی انتخابات سے دستبردار ہو گئے، اور اب لبنانی اراکین پارلیمنٹ کو 3 امیدواروں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا جن میں جنرل جوزف عون، جہاد ازعور، اور الیاس البیسری شامل ہیں۔

جنرل جوزف عون کو صدارتی نشست جیتنے کے لیے پارلیمنٹ کے 128 ووٹوں میں سے 86 ووٹ درکار تھے، تاہم ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں وہ صرف 71 ووٹ حاصل کر سکے اور صدر منتخب ہونے میں ناکام رہے۔