ایران کی فضائیہ کے کمانڈر نے کہا کہ ملک کے حساس مراکز کے قریب نئے اور خفیہ فضائی دفاعی نظاموں کا ایک سلسلہ تعینات کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی فضائیہ کے کمانڈر جنرل قادر رحیم زادہ نے کہا کہ ملک کے حساس مراکز کے قریب نئے اور خفیہ فضائی دفاعی نظاموں کا ایک سلسلہ تعینات کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی فضائیہ اور سپاہ پاسداران آنے والے دنوں میں  بڑے پیمانے پر مشترکہ جنگی مشقوں  کا آغاز کریں گی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مشقیں دشمنوں کی نقل و حرکت کو کاونٹر کرنے کے مقصد سے ملکی فضائیہ کی دفاعی صلاحیتوں کے اظہار کا حصہ ہیں۔

جنرل رحیم زادہ نے آگاہ کیا: مسلح افواج کے فضائی دفاعی یونٹس نے ملک کے حساس مراکز کے قریب نئے نظاموں کا ایک سلسلہ نصب کیا ہے۔