ہزاروں یمنی طلباء نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے بھرپور نعرے لگائے۔

مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے اسرائیلی رجیم کے خلاف آپریشنز کی حمایت میں ملک  کے ہزاروں طلباء نے صنعا کی سڑکوں پر غزہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

 یمنی طلباء نے صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم اور قابض فوج کے ہاتھوں فلسطینی عوام کی نسل کشی کی شدید مذمت کی۔