عبرانی ذرائع نے فلسطینی مزاحمت کے ہاتھوں صیہونی ڈرون کے مار گرائے جانے کا اعتراف کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ صہیونی فوج کے ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ القسام بریگیڈ نے ایک اسرائیلی ڈرون کو مار گرانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

دوسری جانب قدس بٹالین نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ دو دنوں میں ہم نےمقبوضہ بیت المقدس اور تل ابیب کے صیہونی اہداف پر حملہ کیا ہے

قدس بٹالین نے غزہ کے آس پاس کی صہیونی بستیوں کو بھی راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔