مہر خبر رساں ایجنسی کے مطابق، سعودی اخبار الشرق الاوسط نے اپنی ایک رپورٹ میں لبنان کی حزب اللہ کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اس تنظیم نے سابق سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ کی میت کو دفنانے کے لئے جگہ معین کر لی ہے۔
اس اخبار کے دعوے کے مطابق یہ جگہ بیروت میں رفیق حریری بین الاقوامی ہوائی اڈے کی طرف جانے والی پرانی سڑک پر واقع زمین کا ایک ٹکڑا ہے، جو مستقبل میں ان کے مداحوں کے لیے زیارت گاہ بنے گا۔
الشرق الاوسط نے مذکورہ ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا ہے کہ سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی ایک عوامی تشییع جنازہ کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔
تاہم شہید سید ہاشم صفی الدین کا جسد خاکی ان کی وصیت کے مطابق جنوبی لبنان کے شہر دیر قانون میں سپردک خاک کیا جائے گا۔