ایرانی صدر پزشکیان نے کہا ہے کہ حقیقی مسلمان صرف خدا کے حکم کے آگے سر جھکاتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، صدر مسعود بزکیان نے یوم کتاب اور کتاب خوانی کے موقع پر کہا کہ آئیے ہمدرد ہونے کے لیے پڑھیں۔ تنازعات اور جنگوں سے بچنے کے لیے پڑھیں اور اختلافات کو ختم کرنے کے لیے پڑھیں۔ یہ کتاب خوانی کے مناسب نعرے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان وہ ہے جو صرف حق کے سامنے جھکتا ہے۔ ہمیں علم کی بنیاد پر عمل کرنا چاہیے اور علم کو عدل و انصاف کے قیام کے استعمال کرنا چاہیے۔