مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حزب اللہ کے جنگی اطلاعاتی مرکز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے جنوبی لبنان اور شمالی مقبوضہ فلسطین میں قابض فوج کے مرکز پر میزائل حملوں کے علاوہ دشمن کے دو ہرمز ڈرونز کو مار بھگایا ہے۔
حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے: فلسطین کے ثابت قدم عوام اور غزہ کی بہادر مزاحمت کی حمایت اور لبنانی عوام کے دفاع میں اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ مارون قصبے میں قابض فوج کے مرکز کو بھاری میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
اسی دوران حزب اللہ کے ایئر ڈیفنس یونٹ نے صیہونی دشمن کے ڈرونز ہرمز 450 اور ہرمز 90 کو میزائل مار کر لبنان کی فضائی حدود سے نکلنے پر مجبور کردیا۔
اس کے علاوہ مقبوضہ فلسطین کے شمالی قصبے "ساسا" میں صیہونی فوج کے اہم ٹھکانے کو بھی میزائل مار کر تباہ کر دیا ہے۔