خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ: قطر غزہ جنگ بندی کی ثالثی سے دستبردار ہو جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک باخبر ذریعے نے ہفتے کے روز روئٹرز کو بتایا کہ قطر غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے مقصد سے ثالثی کی کوششیں روک دے گا۔

روئٹرز کے مطابق اس باخبر ذریعے نے مزید کہا کہ قطر کی جانب سے یہ ثالثی اس وقت تک روک دی جائے گی جب تک حماس اور صیہونی حکومت مذاکرات کی میز پر واپس آنے کی مخلصانہ خواہش کا اظہار نہیں کرتے۔ اس ذریعے نے مزید کہا کہ قطر نے صیہونی رجیم، حماس اور امریکی حکومت کو مذاکرات میں دوحہ کے کردار کو معطل کرنے کے اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔