مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ قابض فوج نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ اور لبنان میں اپنے ایک اور فوجی کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
غزہ اور لبنان میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جاری جھڑپوں کے دوران غاصب اسرائیلی رجیم کے 19 فوجی زخمی ہوئے ہیں، جب کہ ہلاکتوں کو چھپایا جا رہا ہے۔
ادھر صیہونی فوج نے اعتراف کیا کہ غزہ اور لبنان میں 277 زخمی افسران اور فوجیوں کا علاج کیا جا رہا ہے اور ان میں سے 28 قریب المرگ ہیں۔
صیہونی فوج نے تصدیق کی ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک 5261 افسران اور جوان زخمی ہوئے ہیں۔