مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تفتان میں گشت پر موجود پولیس اہلکاروں پر مسلح شرپسندوں کے حملے کے بارے میں بتایا کہ کچھ دیر پہلے تفتان کے علاقے گوہرکوہ میں پولیس کے پٹرولنگ یونٹ پر حملہ ہوا، جس میں متعدد افراد شہید ہوئے۔
علاوہ ازیں صوبہ سیستان و بلوچستان کے ایک پولیس اہلکار نے کہا کہ چند گھنٹے قبل تفتان شہر کے گوہرکوہ میں مسلح شرپسندوں کی پولیس اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں کچھ اہلکار شہید ہوگئے۔
حملے کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ جیش الظلم نے قبول کی ہے۔
ادھر ایرانی وزیر داخلہ نے اس دہشت گردانہ حملے کے بعد پولیس کمانڈروں اور وزارت داخلہ کے اہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم کو حکم دیا کہ وہ گوہرکوہ تفتان دہشت گردانہ حملے کی تحقیقات کرتے ہوئے فوری طور پر عوام کو نتائج سے آگاہ کریں۔
ایران کی وزارت داخلہ کے مطابق اس دہشت گردانہ حملے میں پولیس کے 10 اہلکار اور کیڈر شہید ہوگئے ہیں۔