اجراء کی تاریخ: 26 اکتوبر 2024 - 13:35

المیادین نیوز چینل نے ایران کے خلاف صیہونی رجیم کی شکست اور خطے میں ایک نئی مساوات کی طرف اشارہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق تہران میں مقیم المیادین چینل کے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ گذشتہ رات کی جھڑپیں صیہونی حکومت کے خلاف ایران اور مزاحمتی تحریکوں کی فتح کے ساتھ ختم ہوگئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور مزاحمتی تحریکوں نے خطے میں ایک نئی مساوات قائم کی ہے۔

واضح رہے کہ ایران کی فضائیہ نے آج صبح ملک کی فضا پر صیہونی حکومت کے جارحانہ حملے کو ناکام بنا دیا۔