مہر نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان برکس ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے روس روانہ ہوگئے ہیں۔
نائب صدر اور اعلی حکومتی عہدیداروں نے صدر پزشکیان کو ائیرپورٹ پر الوداع کہا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر برکس سربراہان کے 16ویں اجلاس میں شرکت کے لئے آج روس کے شہر کازان کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔
ایرانی صدر اس دورے میں "ترقی اور منصفانہ عالمی سلامتی کے لیے کثیرالجہتی کو مضبوط بنانا" کے عنوان سے منعقدہ برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور برکس پلس کے "باہمی تعاون کے ذریعے ایک بہتر دنیا کی تعمیر" کے موضوع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
اس دورے میں صدر پزشکیان روس، چین، بیلاروس، کرغزستان کے صدور، ہندوستان کے وزیر اعظم اور ان سربراہی اجلاسوں میں شرکت کرنے والے دیگر اعلی عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔