حماس کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک کے سابق پولیٹیکل بیورو چیف یحییٰ سنوار کی قیادت میں اسرائیل مخالف جدوجہد بالآخر اس رجیم کی تباہی کا باعث بنے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے سیاسی رہنما خالد مشعل نے ترکی کے شہر استنبول میں یحیی سنوار کے اعزاز میں منعقدہ ایک تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: سنوار نے صیہونی حکومت کے خلاف ایک طوفان برپا کیا ہے جو اس کی تباہی کا باعث بنے گا۔

مشعل نے مزید کہا کہ دشمن نے سنوار کو ایک ناموافق انجام سے دوچار کرنے کی کوشش کی، لیکن خدا نے ان کے لیے ایک عزت کی موت مقدر کی اور وہ باعزت طریقے سے شہید ہوگئے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فلسطینی مزاحمت اسرائیلی مظالم کا مقابلہ کرتی رہے گی اور فلسطینی عوام کے حقوق کے حصول کو یقینی بنانے اور اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے خلاف انجام پانے والے ہر اقدام کا استقبال کرے گی۔

یحیی سنوار جمعے کے روز صیہونی رجیم کے خلاف آخرم دم تک لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔