مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس وقت جنوبی لبنان کے قصبے الظہیرہ میں حزب اللہ اور صیہونی فوج کے درمیان شدید جھڑپ چل رہی ہے۔ در این اثناء حزب اللہ نے آج معالیہ گولانی کے صہیونی فوجی مرکز کو درجنوں میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
دوسری جانب سابق صیہونی عہدیدار ایتان بن ڈیوڈ نے اعتراف کیا لہ اسرائیلی فوج حزب اللہ کو تباہ نہیں کر سکتی اور اگر اس جنگ کا یہی ہدف ہے تو وہ لبنان کی دلدل میں دھنس جائے گی۔
صیہونی جنرل یعقوب عمیدرور نے بھی کہا: حزب اللہ کو تباہ کرنے کی صلاحیت کسی کے پاس نہیں ہے۔ اسرائیلی فضائیہ کے سابق کمانڈر زویکا ہیمویک نے بھی اعتراف کیا: اسرائیلی فوج کو ابھی تک حزب اللہ کے ڈرون کے خطرات سے نمٹنے کے لیے کوئی جامع حل نہیں ملا ہے۔
اسی دوران صیہونی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ لبنان سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ علاقوں پر تقریباً 300 راکٹ داغے گئے۔
ادھر صیہونی فوج نے جنوبی لبنان میں جھڑپوں کے دوران 23 فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ حکومتی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزاحمتی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں کل 26 صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم اسرائیلی حکام کی سخت سنسرشپ کے باعث ہلاکتوں کو جان بوجھ کر چھپایا جا رہا ہے۔