مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی میڈیا نے جنوبی لبنان میں پانچ صیہونی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
عبرانی میڈیا ذرائع کے مطابق یہ واقعہ لبنانی مزاحمتی فورسز اور صہیونی فوج کے درمیان سرحدی جھڑپ کے دوران پیش آیا، تاہم واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔
لبنان کی مزاحمتی فورسز نے جنوبی لبنان میں حالیہ سرحدی جھڑپوں کے دوران صیہونی فوج کی ایک بڑی تعداد کو ہلاک کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔