مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور مصر کے وزرائے خارجہ نے قاہرہ میں ایک ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
گذشتہ ہفتے ایرانی وزیر خارجہ نے غزہ اور لبنان میں صیہونی حکومت کے جرائم کو روکنے کے لئے علاقائی مشاورت کے سلسلے میں لبنان، شام، سعودی عرب، قطر، عراق، عمان اور اردن کا دورہ کیا اور ان ممالک کے اعلیٰ حکام سے بات چیت کی۔
قاہرہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے دورے کی آٹھویں منزل ہے، جس کا آغاز دو ہفتے قبل "صیہونی حکومت کے جرائم کو روکنے اور غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کی کوششوں کو مربوط کرنے کے لئے ہوا تھا۔
عباس عراقچی بدھ کو دیر گئے قاہرہ پہنچے۔