ایرانی وزیر خارجہ نے یورپی یونین کی جانب سے ایران کے خلاف حالیہ بیانات کے بعد کہا ہے کہ خطے میں "تقسیم کرو اور حکومت کرو" کی پالیسی پر دوبارہ عمل کیا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے یورپی یونین اور خلیج فارس تعاون کونسل کے حالیہ مشترکہ بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ یورپی ممالک اپنی اجارہ داری قائم رکھنے کے لئے تقسیم اور اختلافات پیدا کرنے کی پالیسی اختیار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اور خلیج فارس تعاون کونسل کے مشترکہ بیان میں اہم پیغام موجود ہے۔

عراقچی نے مزید کہا کہ ہم نے نیویارک اور دیگر مقامات پر یورپی ممالک کو تعاون کی پیشکش کی تھی تاہم انہوں نے اس کے جواب میں ایرانی فضائی کمپنیوں پر پابندی اور ایران پر بے بنیاد الزامات کے ذریعے جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ خلیج فارس میں واقع تین جزائر ہمیشہ سے ایران کا حصہ تھے اور آئندہ بھی حصہ رہیں گے۔