مہر خبررساں ایجنسی کے مطابقایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔
اسماعیل بقائی نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کی تمام شکلوں کی مذمت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی موقف پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس مذموم رجحان سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر تمام ممالک کے تعاون کی ضرورت ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس واقعے کے متاثرین اور پسماندگان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اور ایران کی حکومت اور عوام کی طرف سے پاکستانی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا اور اللہ تعالیٰ سے مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔