مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تہران میں آپریشن طوفان الاقصیٰ سے متعلق ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت فلسطین کاز کی حمایت جاری رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے "آپریشن وعدہ صادق 1 اور 2" نے ثابت کیا کہ کسی بھی جارحانہ اقدام کا ایران کی جانب سے فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ یقیناً اس آپریشن نے صیہونی حکومت کو سبق سکھایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن طوفان الاقصیٰ کی کامیابیوں کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے، ہم صیہونی حکومت کو تبیہ کرتے ہیں کہ وہ ایران کے عزم کا امتحان نہ لے۔
عراقچی نے خبردار کیا کہ ایران کے بنیادی ڈھانچے پر کسی بھی حملے کا تباہ کن جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے اپنے حالیہ علاقائی دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شام اور لبنان کے ان کے دوروں کا مقصد یہ ثابت کرنا ہے کہ ایران ہمیشہ ان اقوام کی حمایت جاری رکھے گا۔