مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاانی نے فلسطینی بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتویں بین الاقوامی سربراہی اجلاس میں ایک پیغام بھیجا ہے۔
فلسطینی بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ ساتویں بین الاقوامی یکجہتی کانفرنس میں جنرل اسماعیل قاانی کا پیغام پڑھا گیا: پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر نے کانفرنس کے شرکاء کو مبارکباد دیتے ہوئے کسی اہم میٹنگ کے باعث مذکورہ کانفرنس میں شرکت سے محرومی پر معذرت خواہی کی۔
مہر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں بعض مخالف ذرائع ابلاغ نے صیہونی رجیم کے حملوں میں جنرل قاآنی کے قتل کی افواہ چلائی تھی۔