مقبوضہ فلسطین کی صیہونی بستی بیئر شیوا میں فائرنگ کے دوران کم از کم 2 صیہونی ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی سرحد کے قریب مقبوضہ بیئر شیوا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں کم از کم 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ٹائمز آف اسرائیل نے تصدیق کی ہے کہ بیئر شیوا کے مرکزی بس اسٹیشن پر فائرنگ سے نو افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات  کے مطابق حملہ آوروں نے رائفل اور خنجر کا استعمال کرتے ہوئے متعدد صیہونیوں کو زخمی کر دیا جب کہ ایک صیہونی ہلاک ہوگیا ہے۔ تاہم مزید تفصیلات شائع نہیں کی گئیں۔