مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ہمارے ارادے صیہونی رجیم کی بمباری کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہیں
انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہ آپ جنگ کے دوران لبنان آنے سے نہیں ڈرتے، مزید کہا کہ ہم نے جنگ کے دوران اور اس کے بعد کے بہت سے ایسے مناظر دیکھے ہیں۔
انہوں نے گزشتہ رات بھی وحشیانہ بمباری کی اور ہماری آمد سے قبل صبح کے وقت ہوائی اڈے کے ارد گرد کے علاقے پر بمباری کی، لیکن ہمارا عزم و ارادہ اس سے کہیں زیادہ مضبوط اور قوی ہے کہ خوف کا شکار ہوں۔